jueves, 17 de enero de 2013

Khaleel Jabran


زندگی بھی بس اک ڈائری کی مانند ہے،
جس کے ہر صفحے پر دن، تاریخ، ماہ و سال چسپاں ہیں۔۔
صفحہ ایک سے آخر تک زندگی اس پر بے شمار تحریریں لکھتی ہے۔۔
اس تحریر کی نوعیت ہر زندگی کے مزاج پر منحصر ہے۔۔
جب یہ خوش ہوتی ہے تو دھنک کے ساتوں رنگ ڈائری میں سجاتی ہے
اور جب ناخوش ہوتی ہے تو ماتمی سیاہ رنگ سے صفحوں کو کالا کر ڈالتی ہے۔
ہم اگر شروع سے آخر تک اسے پڑھتے جائیں تو پتہ چلے گا کہ 
تاریخ کے ساتھ ساتھ تحریروں میں پختہ سو چ اور تجربہ دکھائی دیتا ہے۔۔
لیکن افسوس جونہی ہم ان تجربوں سے فیض یاب ہونے لگتے ہیں،
ڈائری کے صفحات ختم ہوجاتے ہیں !

( خلیل جبران )

خود بھی پڑھیں اور دوسروں سے بھی ضرور شئر کریں
اور مزید اچھی اپ ڈیٹس کے لیے ہمیشہ وزٹ کریں
♥♥ http://www.facebook.com/pages/Iffat-Sehar-Tahir-The-Writer/125483000853302?ref=ts&fref=ts

Sultan Mahmood Ghadhnavi


سلطان محمود غزنوی کے پاس کوئی شخص ککڑی لے کر حاضر ہوا۔سلطان نے ککڑی قبول فرمائی اور پیش کرنے والے کو انعام دیا۔
پھر اپنے ہاتھ سے ککڑی کی ایک پھانک کاٹ کر ایاز کو عطا فرمائی۔ایاز مزے لےلے کر وہ تمام پھانک کھا گیا۔
پھر سلطان نے دوسری پھانک کاٹی اور خود کھانے لگا۔وہ اتنی کڑوی تھی کہ زبان پر رکھنا مشکل تھا۔ سلطان نے حیرت سے ایاز کی طرف دیکھا اور فرمایا:
"ایاز اتنی کڑوی تو کیسے کھا گیا کہ تیرے چہرے پر ناگواری کے ذرہ بھر اثرات نمودار نہ ہوئے۔"
ایاز نےعرض کیا:
"حضور ککڑی واقعی بہت کڑوی تھی۔ منہ میں ڈالی تو عقل نے کہا کہ تھوک دے مگر دل نے کہا، ایاز خبردار! یہ وہی ہاتھ ہیں جن سے روزانہ میٹھی اشیاء کھاتا رہا ہے۔ اگر ایک دن کڑوی چیز ملے گی تو کیا تھوک دے گا،اس لیے کھا گیا۔"
یہی مسلمان کی شان ہونی چاہیے کہ جس اللہ نے انسان پر لاتعداد احسانات فرمائے، اگر کبھی اس کی طرف سے کوئی مصیبت آجائے تو اسے خندہ پیشانی سے قبول کرلے۔